حیدرآباد۔25۔فروری(اعتماد نیوز) امحد پٹیل کانگریس کے نائب صدر راہول
گاندھی نے آج بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی پر تنقید کرتے
ہوئے کہا کہ نریندر مودی محض دعؤں تک ہی محدود ہیں۔ آج آسام میں منعقدہ
ایک ریلی میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ یو پی اے کے دور حکومت میں
15کروڑ عوام خط غربت کی لکھیر کو عبور کرتے ہوئے اپنی معاشی حالت کو مستحکم
کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے شمالی ہند کے ایک طالب علم کے دہلی میں
قتل کے واقعہ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اس واقعہ پر سخت کاروائی کرنے کا
وعدہ کیا۔